Friday, 26 April 2024, 08:36:08 am
پاکستان کی بندرگاہیں خطے کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہیں:زیدی
February 17, 2019

File Photo

سمندری امور کے وزیر سید علی حیدرزیدی نے برآمدات میں نمایاں اضافے کے ہدف کے حصول کیلئے بین الحکومتی تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وہ کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے اپنے دورے میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں خطے کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتی ہیں جن کی ترقی میں اندرون ملک اور خشکی میں گھرے ہوئے ہمسایہ ملکوں تک اشیاء کی بلاتعطل نقل وحمل کیلئے راہداری سمیت غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے بھی اس ممکنہ ریلوے لائن کا دورہ کیا ہے جو پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کو ملائے گی اور اس سے ملک کے دوسرے حصوں سے برآمدی سامان کی ترسیل میں بڑی سہولت ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.