Wednesday, 08 May 2024, 08:40:13 pm
ٹی وی کے ممتازفنکارمُنا لاہوری انتقال کرگئے
February 17, 2018

ٹی وی کے ممتازفنکارمطلوب الرحمان عرف مُنا لاہوری،لاہور میں انتقال کرگئے۔

اُن کی عمراڑسٹھ برس تھی۔مطلوب الرحمان نے1993 میں بچوں کی مزاحیہ ٹی وی سیریز''عینک والاجن'' میں زکوٹا جن کاکردارادا کرنے کے بعدشہرت حاصل کی۔

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے معروف اداکار مطلوب الرحمن عرف منا لاہوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں انہوںنے سوگوار خاندان سے تعزیت اور مرحوم کیلئے درجات کی بلندی کی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ معروف اداکار نے بچوں کے ٹی وی ڈرامے عینک والا جن سے شہرت پائی جس میں انہوںنے زکوٹا جن کا کردارادا کیا۔پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بھی مطلوب الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.