Thursday, 02 May 2024, 02:19:26 am
وزیراعظم کی سعودی فرمانروا اورولی عہد سے ملاقاتیں، تنازعات کو سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنے پر زور
October 16, 2019

وزیراعظم عمران خان اورسعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے ریاض میں ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن واستحکام اورموجودہ عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مزیددوطرفہ تعاون مستحکم بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم جو خطے میں امن وسلامتی کے لئے اپنے اقدامات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے ہیں اس موقع پر انہوں نے خطے میں امن وسلامتی کے لئے سیاسی اور سفارتی طریقوں سے اختلافات ختم کرنے پرزوردیا۔

وزیراعظم نے سعودی فرماں روا کومقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

بعدمیں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد اوروزیردفاع شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں کے درمیان ایک مہینے کے اندر ہونے والی دوسری ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتاہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے حرمین الشریفین کے وقاراورتقدس کے لئے متحدہوکر آواز بلند کی۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کوبھارت کی پانچ اگست کی یکطرفہ کارروائی ،کشمیریوں پرمظالم اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات کے بارے میں بتایا۔

وزیراعظم عمران خان نے خطے کی سلامتی کی صورتحال اورامن وسلامتی کے لئے کوششوں کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی ،سمندرپارپاکستانیوں کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی سیدذوالفقارعباس بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اورسعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجازبھی ملاقات میں موجودتھے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.