Thursday, 02 May 2024, 02:48:25 am
پاکستان میں کرکٹ کےٹیلنٹ کونکھارنےکی ضرورت ہے:وزیراعظم
September 16, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان میں کرکٹ کابہت زیادہ ٹیلنٹ موجودہےجسے نکھارنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پاکستان کرکٹ براڈکاسٹ اینڈکیبل ڈسٹربیوشن رائٹس کے بارے میں پی ٹی وی، پی سی بی اور کیبل آپریٹرز کے درمیان معاہدوں پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے معاہدے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے پی ٹی وی کو کرکٹ براڈکاسٹ سب سے پہلے نشر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ براڈ کاسٹ سے پی ٹی وی کی کوریج اور معیار میں اضافہ ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرکٹ سیٹ اپ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے جس سے دنیا میں پاکستان کو ناقابل شکست بنانے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.