وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی ہے کہ اے پی این ایس کے نو منتخب عہدیداران صحافت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے میں فعال کردار ادا کریں گے اور نو منتخب عہدیداران کی قیادت میں ملک میں صحافتی اقدار کی بالادستی اور تعمیری کردار کو اسی طرح جاری رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے اور گورننس کی بہتری کیلئے میڈیا کی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔