Friday, 26 April 2024, 09:08:35 am
پاکستان میں کمپنیوں کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے، مشیر تجارت
February 15, 2021

فائل فوٹو

مشیر تجارت اور سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی برس میں اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان میں کمپنیوں کے اندراج میں اضافہ ہوا ہے۔۔

پیر کے روز مختلف ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ساتھ بیس ہزار تین سو بیالیس کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جو دو ہزار انیس میں سولہ ہزار چار سو چھپن کمپنیوں کے مقابلے میں چوبیس فیصد اضافہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس سال جنوری میں کُل دوہزار دوسو ایک کمپنیاں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جوگزشتہ ماہ کی نسبت بارہ فیصد زیادہ ہیں۔عبد الرزاق داؤد نے اسے صحت مند رجحان قرار دیتے ہوئے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ اپنے کاروبار کو باضابطہ بنانے میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے دی گئی رجسٹریشن سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.