Friday, 26 April 2024, 12:22:29 pm
آئی ایم ایف کی اصلاحات کےعمل کوآگے بڑھانے میں نمایاں پیشرفت پرحکومت پاکستان کی تعریف
February 15, 2020

عالمی مالیاتی ادارے نے گزشتہ چندماہ کے دوران اصلاحات کے عمل کوآگے بڑھانے میں نمایاں پیشرفت اور ٹھوس معاشی پالیسیوں کو جاری رکھنے پرحکومت کوسراہا ہے ۔آئی ایم ایف کے مشن چیف RAMIREZ RIGO کی قیادت میں وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق دسمبر کے آخر تک تمام کارکردگی شرائط پوری کی گئیں اور ڈھانچہ جاتی اہداف مکمل کیئے گئے ہیں۔بیان میں کہاگیا کہ مشن اور حکومتی عہدیداروں نے پالیسیوں اور اصلاحات پر بات چیت میں نمایاں پیشرفت کی ہے ۔بیان کے مطابق پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں استحکام آیا ہے اور وہ بتدریج بحالی کے راستے پر گامزن ہیں۔آئی ایم ایف مشن چیف نے کہا کہ جاری تجارتی خسارہ کم ہوا ہے جبکہ عالمی زرمبادلہ کے ذخائر توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.