Wednesday, 15 January 2025, 03:17:30 pm
 
اردو کے نامور شاعر محسن نقوی کی 29ویں برسی
January 15, 2025

اردو کے نامور شاعر محسن نقوی کی آج 29ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

وہ پانچ مئی انیس سوسینتالیس کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام غلام عباس تھا جسے تبدیل کرکے بعدمیں انہوں نے غلام عباس محسن نقوی رکھ لیا۔

محسن نقوی نے اردو زبان خصوصاً غزل کی صنف میں بہت زیادہ کام کیا۔

ان کی قابل ذکر تصانیف میں عذاب دید،خیمہ جان اور برگ صحرا شامل ہیں۔ انہیں اردو ادب اور فلموں میں خدمات کے اعتراف میں کئی اعزازات سے نوازا گیا۔

محسن نقوی انیس سوچھیانوے میں آج کے روز لاہورمیں انتقال کرگئے۔