حکومتی اقدامات کے باعث ملک کے مثبت معاشی اشاریے روشن معاشی مستقبل کی جانب پیش قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ جو پاکستانیوں کے لئے نہایت حوصلہ افزاہے۔
سٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور ملکی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کےباعث ملک ڈیفالٹ کےخطرہ سے دو چار تھا۔
موجودہ حکومت نے بخوبی ڈیفالٹ کے خطرے کو ٹالا۔ شرح سود میں 2 پوائنٹس کی کمی کے سٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔
ڈالر کی قیمت میں استحکام کے باعث معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کی شرح بھی کم ہوئی ہے جو عوام کے لئے ریلیف کا باعث ہے۔
ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہور ہا ہے جو28 بلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔
حکومت کے اقدامات کے باعث25 ستمبر کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کےلئے قرض معاہدے کی منظوری کے واضح امکانات ہیں۔