Saturday, 27 April 2024, 08:41:12 pm
نوبل انعام یافتہ شخصیات کابل اینڈمیلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن سےمودی کوایوارڈدینےکافیصلہ واپس لینےکامطالبہ
September 14, 2019

نوبل انعام یافتہ تین شخصیات نےبل اینڈمیلنڈاگیٹس فائونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں ، بھارت میں اقلیتوں پرحملوں اورگجرات میں خوفناک قتل عام کے تناظر میں بھارت کے وزیراعظم نریندرمودی سے اپنا ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے ۔فاونڈیشن کے نام اپنے مشترکہ خط میں

میئرڈ میگوائر،توكل عبد السلام خالد كرمان‎ اور شیرین عبادی    نے سخت تحفظات کااظہارکیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم مودی کی زیرقیادت بھارت میں خطرناک اور بدترین انتشار پھیل گیا ہے جس سے انسانی حقوق اور جمہوریت بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔خط میں کہاگیا ہے کہ آسام کے صوبے اور مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے فاونڈیشن سے درخواست کی کہ وہ نریندر مودی سے اپنا اعزاز واپس لے کیونکہ ایسا کرنے سے ایک واضح اور مضبوط پیغام ملے گاکہ BILL AND MELINDA GATES نے اپنے سب کیلئے مساوات، انصاف انسانی حقوق کے مقاصد سنجیدگی سے لیا ہے اوروہ ان اقدار کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔

 (این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.