Thursday, 15 May 2025, 07:40:51 pm
 
وفاقی وزارت تعلیم،ہواوے ٹیکنالوجیز کے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
May 14, 2025

ہواوے ٹیکنالوجیز وفاقی نظامت تعلیم اسلام آباد کے طلباء کی تربیت کرے گی ۔

اس سلسلے میں بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت اور ہواوے ٹیکنالوجیز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈکے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے گئے۔

یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی طرف ایک اہم قدم ہے ہواوے پہلے مرحلے میں تین لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو جدید ترین انفارمیشن کمیونیکشن ٹیکنالوجی کی تربیت دے گی۔وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر خالد مقبول صدیقی دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔