Thursday, 02 May 2024, 03:01:57 am
الیکشن کمیشن اور نادرا کےآئندہ عام انتخابات کیلئےنتائج کی فراہمی کانظام تیارکرنے کےمعاہدے پردستخط
February 14, 2018

الیکشن کمیشن اورنادرانےآئندہ عام انتخابات کیلئےنتائج کی فراہمی کا نظام تیارکرنے کےایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن بابریعقوب فتح محمد اور نادرا کے چیئرمین عثمان یوسف مبین نے آج اسلام آباد میں  معاہدے پر دستخط کئے۔نئے نظام سے پریزائڈنگ افسر بیک وقت نتائج ریٹرننگ افسروں اور الیکشن کمیشن کو بھیج سکیں گے۔معاہدے کے تحت نادارا پریزائڈنگ افسروں کیلئے موبائل پرنتائج کی فراہمی کا نظام تیارکرنے کی غرض سے الیکشن کمیشن کو تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا ۔ا س سے پریذائڈنگ افسر نتائج پولنگ سٹیشنوں سے اپنے موبائل فون کے ذریعے براہ راست بھیج سکیںگے۔کمیشن نے گزشتہ چار ضمنی انتخابات میں موبائل ایپ کے ذریعے نتائج کی فراہمی کا نظام کامیابی سے  استعمال کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.