Saturday, 27 April 2024, 05:31:11 am
عالمی بینک کی موجودہ مالی سال کے دوران پاکستان کی5.3فیصد شرح نمو کی تحسین
November 13, 2017

عالمی بینک نے پاکستان کی طرف سے موجودہ مالی سال کے دور ان پانچ اعشاریہ تین فی صد شرح نمو کو سراہا ہے ۔

 بینک نے پاکستان کے ترقیاتی اعدادو شمار کے بارے میں اپنی ششماہی رپورٹ میں کہاہے کہ دس سال کے دوران یہ بلند ترین شرح نمو ہے اور یہ 2019ء میں 5.8فی صد ہو جائیگی ۔

 رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ انسانی ترقی کے شعبوں جیسے کہ سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ اور صحت کی سہولتوں تک رسائی میں بھی کچھ بہتری ہوئی ہے ۔

پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹرل ڈائریکٹر ILLAN GO PATCHAMUTHUنے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مزید مستحکم بنانے میں اچھی پیش رفت کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ محنت سے حاصل ہونے والی اس کامیابی کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کو اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے اور ایسی پالیسیاں بنانے کی ضرورت پر زور دیا جن سے ملک عالمی منڈیوں میں بہتر مسابقت کر سکے ۔

عالمی بینک کے پاکستان میں ملکی معاشی تجزیہ کار EMRIQVE BLANCO ARMAS نے کہا ہے کہ بیس سال تک ہر سال بیس لاکھ افراد کی افرادی قوت میں شمولیت حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے اور اسے ان کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کر نا ہونگے ۔

 انہوں نے کہاکہ اس کیلئے نہ صرف اقتصادی شرح نمو میں اضافے کی ضرورت ہے بلکہ انسانی وسائل کے مسئلے میں سرمایہ کاری کیلئے وسط مدتی ایجنڈے کی ضرورت ہے تاکہ محنت کے شعبے کو ترقی دی جا سکے اور مجموعی طورپر مسابقت کو بہتر بنایا جاسکے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.