ایشیائی ترقیاتی بینک نے دیہی علاقوں میں با حفاظت روابط بڑھانے کیلئے خیبرپختونخوا میں شاہراہوں کی بحالی و تعمیر نو میں مدد کیلئے بتیس کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق خیبرپختونخوا کے دیہی شاہراہوں کی تعمیر کے منصوبے کے تحت تقریباً نوسو کلومیٹر کے اہم راستوں کی تعمیر نو کی جائے گی جس سے دو دراز کے دیہاتوں کو تعلیم ،صحت اور منڈی تک رسائی ملے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا کیلئے ڈائریکٹر جنرلYevgenily Zhukov نے کہا ہے کہ اس اہم ڈھانچہ جاتی منصوبے سے سفر کے وقت اورکرایوںمیں کمی ، خیبر پختونخوا میں مقیم لاکھوں افراد کو معاشی مواقع تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔