Saturday, 27 April 2024, 04:00:44 am
پاکستان نے امریکہ بھارت جاری مشترکہ اعلامیے میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردیئے
September 13, 2018

 دفترخارجہ نے نئی دہلی میں امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کے بعد جاری کئے گئے امریکہ، بھارت مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کےخلاف بے بنیاد الزامات پر سخت تشویش ظاہر کی ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ پاکستان بے بنیاد الزامات مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھی اپنے موقف سے امریکہ کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک باضابطہ دستاویز میں بے بنیاد الزامات کے ساتھ کسی تیسرے ملک کا ذکر کرنا مروجہ سفارتی آداب کے منافی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ بھارت کی طرف سے مشترکہ بیان میں تیسرے ملک سے متعلق دوسرے متعدد سلگتے مسائل کے حوالے سے گریز کیا گیا۔

ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی تاریخ کااعلان بعد میں کیا جائے گا۔

انہوں نےکہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتے کے روز کابل کا دورہ کریں گے جس میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے سکیورٹی کے باعث جلال آباد میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے انہوں نے کہا یہ معاملہ افغان حکام کے ساتھ اٹھایاگیا ہے جنہوں نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 ایک سوال پر ترجمان نے یہ بات دو ٹوک الفاظ میں مسترد  کردی کہ پاکستان سی پیک پر چین کے ساتھ دوبارہ بات چیت پر غورکررہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.