Wednesday, 12 March 2025, 09:23:42 am
 
ترکیہ کے صدر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے
February 13, 2025

ترکیہ  کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم شہباز شریف سے مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے۔

ترک صدر کی آمد پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا ، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر کو گارڈآف آنر پیش کیا۔

ترک صدر وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں درخت لگائیں گے۔ اس موقع پر پی اے ایف کے پائلٹس فلائی پاسٹ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان اعلی سطح کی تذویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں اپنے اپنے وفود کی قیادت بھی کریں گے۔

دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔