وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریڈیو نے چیلنجز سے نمٹنے اور عوام کی آگاہی کے لئے مؤثر کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج اور اس کے اثرات کے حوالے سے رائے سازی میں ریڈیو کا اہم کردار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور کمیونٹی سٹیشنز نے نہ صرف معلومات کی ترسیل میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ تفریح اور ثقافت کے فروغ کی ضرورت کو بھی پورا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور پوری دنیا اس کے اثرات سے نمٹنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ شکار ہیں اور اس صورتحال میں لوگوں کی آگاہی کے لئے ریڈیو کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نجی شعبے میں ریڈیو پاکستان اور ایف ایم سٹیشنز اور کمیونٹی سٹیشنز کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔