پاکستان نے شام کے بعض علاقوں میں پر تشددواقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وہاں استحکام کیلئے سکیورٹی کا مضبوط نظام قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت شام کی امن و استحکام اور خوشحالی کی جانب رہنمائی کر ے گی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ القاعدہ، داعش اور ان سے منسلک گروپوں کے دوبارہ سر اٹھانے کی روک تھام کی جانی چاہیے۔