Wednesday, 12 March 2025, 09:35:39 am
 
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا
February 13, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج(جمعرات) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کی سہولت کیلئے نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا۔

یہ میگا سنٹر دفتر تین شفٹوں میں چوبیس گھنٹے کام کرے گا جہاں شہری کسی بھی وقت پاسپورٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ اورخدمات کیلئے آنے والے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔

محسن نقوی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک تصدیق کے لیے نادرا سنٹر آنے والی خواتین کو درپیش مسائل بھی سنے۔

وزیر داخلہ کو نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے کام کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔