Friday, 26 April 2024, 10:18:15 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل سوویں دن فوجی محاصرہ اورپابندیاں بدستوربرقرار
November 12, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیراورجموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں پانچ اگست کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بھارتی حکومت کے یکطرفہ اورغیرقانونی فیصلے کے بعد آج (منگل) مسلسل سوویں دن فوجی محاصرہ اورپابندیاں بدستوربرقرارہیں۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ان علاقوں میں دفعہ144کے تحت کرفیو کی پابندی عائد ہے اور مواصلاتی نظام معطل ہے۔مقبوضہ وادی میں لوگوں کاخاموش احتجاج جاری ہے جہاں صبح اورشام کے مختصردورانئے کے علاوہ دن کے بیشتراوقات میں دکانیں بندرہتی ہیں اورسکولوں اوردفتروں میں حاضری نہ ہونے کے برابرہے اورمقبوضہ وادی میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی دستیاب نہیںہے۔(این این آر، وہاج بشیر)

Error
Whoops, looks like something went wrong.