وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہے۔
لاہور میں نویں پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی سہولت کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مطلوبہ
نتائج حاصل کئے جاسکیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے نجکاری کے وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ ایک اچھا شگون ہے کہ پاکستان فٹ وئیر ایسوسی ایشن کی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو فٹ وئیر کے شعبے سمیت تمام شعبوں میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔
دونو ں وفاقی وزراء نے اس موقع پر پاکستان فٹ وئیر میٹریل اینڈ مشینری شو میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔