چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ملتان میں ان کے اعزاز میں دی گئی عیدملن استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحادی حکومت ملک کو درپیش چیلنجوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کی ترقی کیلئے پہلے بھی خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اور مستقبل میں اس سلسلے میں مزید کام کیا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملتان میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جائیں گے۔