واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے نے نیویارک میں سو سے زائد پاکستانی نژاد امریکیوں کے کوروناوائرس کی وبا سے جاں بحق ہونے سے متعلق ذرائع ابلاغ کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا کہ امریکہ میں اس سلسلے میں کسی سرکاری ذریعے سے باضابطہ طورپر مصدقہ اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں۔