صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے اپنے بیانات میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔