Monday, 09 September 2024, 05:44:39 pm
 
صدر،وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں اقلیتی برادری کی خدمات کوسراہا
August 11, 2024

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے۔

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس دن ہم قائداعظم محمد علی جناح کے گیارہ اگست 1947 کو اقلیتوں سے ان کے حقوق اور مذہبی آزادیوں کے تحفظ کے بارے میں کئے گئے

وعدے پر عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

صدر نے کہا کہ حکومت نے اقلیتوں کو سیاسی، سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

انہوں نے معاشرے کے تمام طبقات پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کریں اور پاکستان کو ایک مستحکم ملک بنانے کیلئے بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے

کے فروغ کیلئے کام کریں۔

آصف علی زرداری نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اقلیتیں ملکی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہینگی۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان میں رہنے والی اقلیتی برادری کے ارکان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا ہے ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مختلف شعبوں میں دی جانے والی ان کی خدمات کوسراہا ۔