Wednesday, 15 January 2025, 04:08:50 pm
 
پاکستان کی غزہ میں سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
August 11, 2024

پاکستان نے گزشتہ روز مشرقی غزہ میں التابین سکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں سو سے زائد شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

دفتر خارجہ نے آج ایک بیان میں کہا کہ بچوں سے بھرے سکول پر بالخصوص ایسے وقت میں جب وہ نمازفجر ادا کر رہے تھے ،حملہ کرنا انتہائی ہولناک، غیرانسانی اور بزدلانہ اقدام ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شہری آبادی اور عمارتوں کو بلاامتیاز نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ان جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے پر اسرائیل کا احتساب کیا جانا چاہئے۔

بیان میں تاجربرادری بالخصوص اقوام متحدہ اور اسرائیل کے حامیوں پر زور دیا گیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ ختم کرانے اور غزہ کے عوام کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کریں۔