Monday, 09 September 2024, 05:31:45 pm
 
غزہ: اسرائیلی فوج نے سکول پر بم پھینک دیئے ،سو سے زائد فلسطینی شہید
August 11, 2024

شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک سکول پر تین بم پھینکنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ادھر اردن میں فلسطینیوں کے حامی مظاہرین نے التابعین سکول پر اسرائیلی فوج کے حملے پر احتجاج کیا۔

الجزائر نے غزہ شہر کے نواح میں واقع ایک سکول پر اسرائیلی فوج کی بمباری کے واقعہ کی مذمت کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی درخواست کی ہے۔

فرانس نے بھی غزہ شہر میں سکول پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔