عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کی عالمی وبا کی جاری صورتحال کے دوران دنیا بھر کے ایک ارب تیس کروڑ تمباکو نوش افرادکوتمباکونوشی سے نجات میں مدد دینے کیلئے ایک پروگرام شروع کر رہا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھانوم گیبریسس نے معمول کی بریفنگ میں بتایا کہ تمباکونوشی ترک کرنے کے اقدام سے تمباکو نوشی چھوڑنے کے خواہشمند افراد کو وسائل تک آزادانہ رسائی میں مدد ملے گی۔ ٹی نے کہا کہ تمباکونوشی سے سالانہ 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں اور شواہد بتاتے ہیں کہ تمباکونوشی کرنے والے افراد کے شدید نوعیت کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اس اقدام کا اجراء سب سے پہلے اردن سے شروع کرے گا اور بعد میں آنے والے مہینوںمیں اس کا دائرہ پوری دنیا تک بڑھائے گا۔