معروف پاکستانی فلمی اداکار سید موسیٰ عباس رضا المعروف سنتوش کمارکی کی آج چوالیسویں برسی منائی جا رہی ہے۔
سنتوش کمار انیس سو پچیس میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمارپاکستانی فلم انڈسٹری کے صفِ اول کے ستاروں میں ہوتا ہے اور انہیں ملک کا پہلا رومانوی ہیرو بھی کہا جاتا ہے۔
انہوں نے انیس سو پچاس اور انیس سو ساٹھ کی دہائیوں میں اپنی یادگار اداکاری سے لوگوں کومسحور کیا۔
سنتوش کمار کو فلم ''وعدہ''میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکار کا پہلا نگار ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
وہ انیس سو بیاسی میں آج کے روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔