Saturday, 27 April 2024, 01:42:29 pm
کشمورمیں بلوچستان لیویزکے تربیتی کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ
March 11, 2024

پاک فوج کے زیر اہتمام کشمور میں بلوچستان لیویز کے تربیتی کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہوئی۔

اس تربیتی کورس کا مقصد بلوچستان لیویز فورس کی صلاحیتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔

کورس کے تحت بلوچستان لیویز کے تین سو پچیس اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔

پاک فوج کے انتہائی تجربہ کار ٹرینرز نے لیویز اہلکاروں کو مشکل صورتحال کا اعتماد کے ساتھ مقابلہ کرنے، جسمانی فٹنس، ہتھیار چلانے، انسدادِ دہشت گردی اور نظم و ضبط سے آگاہی کی تربیت دی۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں انسدادِ دہشت گردی کی تربیت اس خصوصی کورس کا اہم ترین حصہ تھی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.