انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ملک کی خوشحالی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 33 لاکھ مرد و خواتین کو ڈی جی سکلز پروگرام کے تحت فری لانس تربیت دی گئی جنہوں نے اس کے ذریعے 30 کروڑ ڈالر کمائے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے پاکستانی کاروباری منصوبوں کے ذریعے گزشتہ سال انتالیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔