Tuesday, 13 May 2025, 09:14:04 am
 
سائنس کے شعبے میں خواتین اورلڑکیوں کاعالمی دن
February 11, 2023

سائنس کے شعبے میں آج خواتین اورلڑکیوں کاعالمی دن منایاجارہاہے جس کامقصد سائنس اور ٹیکنالوجی کے جدیدشعبوں میں ان کی شمولیت کوفروغ دیناہے۔اس سال دن کاموضوع ہے ''جدت پسندی اورپائیدارترقی ''اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اس موقع پراپنے پیغام میں سکالرشپس، انٹرن شپس اورمختلف تربیتی پروگرامز کے ذریعے سائنسدان خواتین اورلڑکیوں کے کردارکوبڑھانے کی ضرورت پرزوردیاہے تاکہ انہیں اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابی کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کیاجاسکے۔