Friday, 26 April 2024, 11:38:47 am

مزید خبریں

 
مقبوضہ کشمیر میں ممتاز حریت رہنما محمد مقبول بٹ کا 35 واں یوم شہادت منایا گیا
February 11, 2019

آج (پیر) کنٹرول لائن کے دونوں جانب ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد مقبول بٹ کا 35 واں یوم شہادت اس پختہ عزم کے ساتھ منایاگیاکہ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔

انہیں گیارہ فروری 1984 کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں ہی دفن کردیا گیا تھا۔ مختلف مقامات پرسیمینار،ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جن میں بھارت پر محمد مقبول بٹ اورافضل گورو کے جسدخاکی باضابطہ تدفین کیلئے ان کے آبائی علاقوں میں بھجوانے کیلئے دبائو ڈالاگیا۔

اُدھرمقبوضہ کشمیر میں ممتاز حریت رہنما کے یوم شہادت کے موقع پرمکمل ہڑتال کی  گئی ۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔ انہوں نے اس موقع پر سرینگر میں احتجاجی مظاہرے کی بھی اپیل کی تھی جس کا مقصد ان شہدا کے جسد خاکی کی واپسی کیلئے بھارت پر دباو ڈالنا ہے تاکہ ان کے آبائی علاقوں میں ان کی باضابطہ تدفین کی جائے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک یادداشت بھی بھجوائی گئی جس میں تنازع کشمیر کے حل کے لئے عالمی ادارے کی مداخلت کا مطالبہ کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.