Wednesday, 22 January 2025, 04:24:43 pm
 
پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے:نقوی
January 11, 2025

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کی قدر کرتا ہے۔انہوں نے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر JANE MARRIOTT سے ملاقات میں کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر قوم نے دہشت گردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اس کے مکمل خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔