File Photo
قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے مستقبل میں خوراک کی عدم دستیابی سے بچنے کیلئے پیشگی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے آج (ہفتہ) کراچی میں پاکستان خوردنی تیل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں سویابین کی پیداوار کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ خوردنی تیل کی پیداوار میں خودکفالت ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مٹی زیتون کی کاشت کیلئے سازگار ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام متعلقہ سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔