Tuesday, 21 May 2024, 02:00:01 am
سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قانونی طریقہ کار کو مضبوط بنائیں گے، اعظم تارڑ
May 10, 2024

قانون و انصاف کے وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ایک ا جلاس میں سمگلنگ کی روک تھام کے لئے مؤثرقانونی اصلاحات کے نفاذ کے معاملے پر غور کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت قانون و انصاف سمگلنگ کی روک تھام قومی مفادات کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لئے قانونی طریقہ کار کو مضبوط بنانے اور اس کے نفاذ کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے FBR کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں زیر التواء مقدمات اور ان کے مالیاتی نتائج کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے تاکہ قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہو۔وزیر قانون نے ملتان میں کسٹم عدالت کے فوری قیام کی ہدایت کی تاکہ قانون پر عملدرآمد کی کوششوں کو آگے بڑھایا جاسکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.