Monday, 20 May 2024, 10:36:59 pm
انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے،شزہ فاطمہ
May 10, 2024

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وہ زونگ کے چیف ایگزیکٹوMr HUO JUNLi سے اسلام آباد میں گفتگو کر رہی تھیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی وزارت ملک بھر میں رابطوں کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے معیاری ڈیجیٹل خدمات کا حصول ممکن ہے اور ترقی کے لئے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال بہت اہم ہے۔ زونگ کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ آئی ٹی اور ٹیلی کام کی صنعت مل کر پاکستان کو بہتر ڈیجیٹل مستقبل کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے۔انہوں نے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.