Wednesday, 05 February 2025, 12:42:18 pm
 
سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، پانچ خوارج جہنم واصل
January 10, 2025

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے MADDI میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ایک کارروائی میں خارجی سرغنہ شفیع اﷲ عرف شفیع سمیت پانچ خوارج واصل جہنم ہوگئے۔

مسلح افواج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ۔

ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کو ہدف بنا کر نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

علاقے میں دوسرے خارجیوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر تلاشی کی کارروائی جاری ہے پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔