Thursday, 26 December 2024, 03:28:37 pm
 
صدر اور وزیر اعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
December 09, 2024

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے الگ الگ بیانات میں کامیاب آپریشن کے دوران دو خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور ایک کو گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی تعریف کی ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت اور وزیراعظم نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے قابل فخر افسران و اہلکار شب و روز ارض وطن کو دشمن عناصر سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں، پوری قوم دھشتگردی کی اس جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.