پاکستان کے سابق وزیراعظم سر فیروز خان نون کی آج 54ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
وہ 1893 میں لاہور میں پیدا ہوئے۔فیروزخان نون نے 1917سے 1926تک لاہور ہائیکورٹ میں وکالت کی اور پھر سیاست میں آگئے۔
فیروز خان نون نے 1936سے 1941تک لندن میں بھارت کے ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وہ 1942 سے 1945 تک بھارت کے وزیر دفاع کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
اکتوبر 1947میں قائد اعظم محمد علی جناح نے نون کو مسلم دنیا کے کچھ ممالک میں اپنا خصوصی ایلچی بنا کر بھیجا۔ سر فیروز خان نون نے 16دسمبر 1957سے 7اکتوبر 1958تک پاکستان کے ساتویں وزیر اعظم کے طورپرخدمات انجام دیں۔
وہ انیس سوسترمیں آج کے روز ضلع سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں اپنے آبائی گائوں نور پور نون میں انتقال کرگئے ۔