وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج (پیر) جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا اور وفاق المدارس کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل ر حیم اشرفی اور دیگر علماء کرام سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دینی مدارس کے متعلق بل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نے مدارس کے معاملات کے بارے میں مثبت کردار کی یقین دہانی پر مولانا فضل رحیم کا شکریہ ادا کیا۔