Thursday, 26 December 2024, 03:46:50 pm
 
حکومت آزاد کشمیر کی سماجی و معاشی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریگی، اسحاق ڈار
December 09, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے آزاد جموں و کشمیر کے موجودہ اور سابق وزرائے اعظم نے ملاقات کی۔

نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے حکومت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔