گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نارووال کے اساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دن گزارا۔
اس موقع پر انہوں نے الضرار ٹینک، آرٹلری، میڈیم گن، آرمرڈ پرسانل کیریئر اور ٹینک ٹرانسپورٹر اور دیگر ہتھیار دیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔اساتذہ اور طلباء نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کیا اور اس یادگار موقع کی فراہمی پر پاکستان آرمی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے ملک کیلئے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔