دینی مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے بارے میں علماء اور مشائخ کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
تمام مکاتب فکر کے علماء نے اجلاس میں شرکت کی۔
مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے بارے میں علمائے کرام کی رائے لی گئی۔
اجلاس میں وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی، وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور مذہبی تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل غلام قمر بھی شریک ہوئے ۔
اجلاس میں مدارس کے بارے میں علماء کرام اور حکومت کے درمیان 2019 کے معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔