صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان سے بدعنوانی کے خاتمے اور ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے آج انسدادِ بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کہا کہ معاشرے سے یہ سماجی برائی ختم کرنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کوششیں کرنی چاہئیں۔
صدر مملکت نے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی سماجی ومعاشی ترقی کیلئے بڑا خطرہ ہے۔انہوں نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے وفاقی اور صوبائی سطح پر پارلیمانی نگرانی بڑھانے کے علاوہ قانونی کارروائی تیز کرنے کیلئے ملک کے قانونی فریم ورک کو بہتر بنانے اور نقائص دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔