نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک میں امن کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر پولیس فورس کی تعریف کی ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں پاکستان پولیس کے سابق آئی جیز کی ساتویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے پر پوری قوم پولیس کی خدمات کی معترف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پولیس میں اعتماد اور عزت نفس کا احساس پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس فورس کو دورے حاضر کے مطابق موثر طور پر جدید آلات کی فراہمی کی بھی ضرورت ہے۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار افراد اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے لاقانونیت اور دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ صفِ اول کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے پولیس فورس میں اصلاحات کی جائیں۔