بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب ملک نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں سے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے بیرون ملک روزگار کے مواقعوں کو فروغ دیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے بیرون ملک روزگار کی طلب اور ملازمتوں کیلئے ضروری ہنر کے حوالے سے معلومات کی فراہمی کیلئے قریبی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔