اطلاعات و نشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریڈیو پاکستان کی خدمات میں مزید بہتری لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔
انہوں نے آج ریڈیو پاکستان کوئٹہ سینٹر کے دورے میں کہا کہ ریڈیو صوبے کے دُور دراز علاقوں کے عوام کیلئے خبروں اور تفریح کا بنیادی ذریعہ ہے۔اس موقع پر سٹیشن ڈائریکٹر نے وزیر اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ دی۔