Friday, 09 May 2025, 01:11:02 pm
 
بینکوں اور سرمایہ کار اداروں کی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی اقدامات کی تحسین
December 09, 2023

بڑے سرمایہ کاری بنکوں اور سرمایہ کار اداروں نے حکومت کی طرف سے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کے قیام کیلئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے۔

بڑے سرمایہ کاری بنکوں، فنڈز اور سرمایہ کار اداروں کے نمائندوں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں نجکاری کے نگران وزیر فواد حسن فواد کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے ملک میں سرمایہ کاری کے موقع سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وفاقی وزیر نے گروپ کو سرمایہ کاری اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے موجودہ حکومت کے وژن کے علاوہ نجکاری کمشن کے کام کرنے کے طریقہ کار اور نجکاری کے موجودہ ایجنڈے کے بارے میں آگاہ کیا۔