Sunday, 22 December 2024, 11:15:30 am
 
انسداد بدعنوانی کاعالمی دن آج منایا جارہاہے
December 09, 2019

انسداد بدعنوانی کاعالمی دن آج منایا جارہاہے جس کامقصدبدعنوانی کے خطرناک اثرات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا اور انہیں اجاگرکرناہے۔

اس سال دن کاموضوع ہے''ہم بدعنوانی کے خلاف متحد ہیں''یہ دن بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتاہے اور تمام حکومتوں پر زور دیتا ہے کہ بدعنوانی کے خلاف اتحاد کامظاہرہ کریں۔قومی احتساب بیورو انسداد بدعنوانی کاادارہ ہے اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے کام کرنیوالے دوسرے ادارے آج یہ دن منانے کے لئے سیمیناروں اور واکس سمیت خصوصی پروگرام منعقد کریں گے۔اس موقع پر اپنے پیغام میںاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے دنیابھرمیں لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے جدت پرمبنی اقدامات پرکام جاری رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ قیمتی وسائل لوگوں کے لئے استعمال کئے جائیں۔(این این آر، وہاج بشیر)